۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
حجت‌الاسلام والمسلمین دکتر کریمی تبار

حوزہ/ ایلام میں نمائندہ ولی فقیہ، حجت‌الاسلام والمسلمین کریمی تبار نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مضبوط دفاعی طاقت کو ولایت فقیہ کی قیادت اور عوام کی ہوشیاری کا نتیجہ قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت‌الاسلام والمسلمین کریمی تبار نے ایلام میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی طاقت ولایت فقیہ کی قیادت کا نتیجہ ہے اور اس میں ایرانی عوام اور میڈیا کی استقامت نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت نے نفسیاتی جنگ کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی، لیکن ایران کے دیندار عوام اور ملکی میڈیا نے دشمن کی اس سازش کو ناکام بنا دیا۔

امام جمعہ ایلام نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے مکمل جنگ چھیڑنے کی بھی تیاری کی جا رہی تھی، مگر ایرانی فوج اور فضائی دفاعی نظام کی ہوشیاری نے ان سازشوں کو ناکامی میں بدل دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا دفاع اور اس کی عالمی سطح پر عزت و عظمت کا سبب "دفاع مقدس" کی وہ تاریخ ہے جس نے دشمنوں کو ملک میں داخل ہونے سے روکے رکھا ہے۔ آج کے دور میں عوام اور میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں مظلومین کی حمایت کی جا رہی ہے اور میڈیا افکار عامہ کو ہموار کرنے میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔

حجت‌الاسلام والمسلمین کریمی تبار نے مزید کہا کہ مغربی میڈیا کا پروپیگنڈا شکست کے قریب ہے اور ایران خطے میں مزاحمتی محاذ کا مرکز بن چکا ہے۔

امام جمعہ ایلام نے زور دیا کہ ایران کی عوامی اور قومی سلامتی فخر کا باعث ہے اور اس کی حفاظت کے لیے جهاد تبیین یعنی وضاحت اور آگاہی کا فریضہ لازمی ہے۔ انہوں نے دشمن کی جانب سے عوام میں مایوسی پھیلانے کی سازش کا بھی ذکر کیا اور میڈیا سے کہا کہ اس کا بھرپور مقابلہ کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .